پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی یوم عاشور پر پڑھی گئی ”منقبت“ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یہ ویڈیوسابق کپتان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر) پر شیئر کی۔
سرفراز نے اہل بیت سے گہری عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ”نہ پوچیے کے کیا حسین ہے“ پڑھی۔
جنید جمشید سے آخری گفتگو کیا ہوئی، بیٹا پروگرام میں جذباتی ہو گیا
سرفراز احمد کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مداح ان کی آواز میں پڑھی گئی ”منقبت“ کو بے حد پسند کر رہے ہیں، جس میں سابق کپتان کی واقعہ کربلا اور حضرت امام حسیں سے گہری وابستگی کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے مداحوں نے ان کی ثقافتی حساسیت اور روحانی احترام کو بھی سراہاہے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد اس سے پہلے بھی مختلف تقریبات میں نعتیں پڑھ کر دین سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر تے رہے ہیں۔ مداح ان کی نعتوں کو بھی پسند کرتے آئے ہیں۔
Comments are closed on this story.