معروف سینئر بھارتی اداکارہ سمرتی بسواس 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ سابقہ اداکارہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔

ذرائع کے مطابق بنگالی، مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کرنے والی سابقہ اداکارہ سمرتی بسواس کا انتقال مہاراشٹر کے شہر ناسک میں ہوا۔

فلمساز ہنسل مہتا نے انسٹاگرم پر سمرتی بسواس کی موت کی خبر دی۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا آپ ایک خوش اور پرسکون مقام پر جائیں، ڈیئر سمرتی جی۔

100 سالہ اداکارہ ایک کمرے کے مکان میں رہتی تھیں۔ وہ طویل مدت سے بیمار تھیں۔

اداکارہ نے راج کپور، بی آر چوپڑا سمیت کئی معروف اداکاروں کے مدمقابل کام کر چکی تھیں، جبکہ دیو آنند، کشور کمار، بلراج ساہنی کے ساتھ بھی اسکرین شئیر کر چکی تھیں۔

More

Comments are closed on this story.