پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور کے حال ہی میں ایک نجی چینل میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ، جس میں ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ انکا دو شادیوں کا تجربہ کیسا رہا؟ انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ، شادی صرف ایک ہی اچھی رہتی ہے۔

انہوں نے ان مردوں کو مشورہ دیا جو دوبارہ شادی کرنے پر غور کر رہے ہیں کہ ایک شادی کافی ہے اور دوسری شادی کرنا کسی کی زندگی میں بہت کچھ تباہ کر دیتا ہے۔ وہ شکر گزار ہیں کہ ان میں ہمت تھی کہ وہ دو گھروں کو سنبھالنے کے قابل تھے اور جس طرح سے ان کے گھر والوں نے تعاون کیا لیکن دوسری شادی ایک اچھا خیال نہیں ہے۔

خواتین کے بارے میں آغا علی کے ریمارکس کا عوامی سطح پر مذاق

سید نور نے پہلی اور آخری محبت میں فرق کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی پہلی محبت اس وقت ہوتی ہے جب آپ جذبات کو پہچان بھی نہیں پاتے جبکہ آپ زیادہ صبر کرتے ہیں اور جب آخری محبت ہوتی ہے تو زیادہ سمجھتے ہیں۔ وہ صائمہ کو اپنا آخری پیار سمجھتے ہیں اور ان کا رشتہ مستحکم اور خوبصورت ہے۔

انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو کھونے کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے بچے صائمہ سے پہلے نفرت کرتے تھے۔ بعد میں وہ آہستہ آہستہ صائمہ کے نزدیک آتے گئے اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا اب صائمہ کے بہت قریب ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے تمام بچوں کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ سید نور حقیقی زندگی میں دو شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی رخسانہ نور سے ہوئی تھی جن سے ان کے بچے ہیں اور بعد میں انہوں نے فلم سپر اسٹار صائمہ خان سے شادی کی۔ سید نوراور صائمہ کی شادی 1998 میں فلم ’چوڑیاں‘ کے فوری بعد ہوگئی تھی۔

More

Comments are closed on this story.