موسم جو بھی ہو، جلد کو دیکھ بھال اور مناسب غذا کی ضرورت ہوتی ہے،جلد کی مکمل طور پر حفاظت کے لیے رات میں بھی اسے مکمل دیکھ بھال کی ضروت ہوتی ہے۔

زیادہ تر خواتین رات کو سونے سے پہلے رات کو نائٹ کریم لگاتی ہیں، تا کہ صبح کے وقت جلد چمکدار اور ترو تازہ نظرآئے۔

یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔ مارکیٹ میں کئی طرح کی نائٹ کریمیں دستیاب ہیں، لیکن آپ اسے گھر پر بھی بنا سکتی ہیں۔

پٹرولیم جیلی کے وہ فوائد جو آپ ابھی تک نہیں جانتے ہوں گے

موسم گرما کی اس خاص نائٹ کریم کے لیے آپ کو بادام، عرق گلاب، ایلو ویرا جیل، زعفران اور بادام کے تیل کی ضرورت ہوگی۔

بادام کو رات بھر پانی یا عرق گلاب میں بھگو دیں، صبح سویرے انہیں پیس کر پیسٹ بنا لیں۔

اب ایک پیالے میں ایلوویرا جیل لیں اور اس میں بادام کا پیسٹ شامل کریں۔ اس کے بعد 2-4 زعفران کے تار اور بادام کے تیل کے دو قطرے شامل کر لین ، آپ کی نائٹ کریم تیار ہے۔

سونے سے پہلے چہرے کو صاف کریں اور اس کریم کو لگا کر سو جائیں، چند ہی دنوں میں جلد بہتر نظر آ نے لگے گی۔

چہرے پر لگانے سے پہلے پیج ٹیسٹ کروائیں اور اگر ان میں سے کسی چیز سے آپ کو الرجی ہے یا آپ کی جلد حساس ہے تو، کسی ماہر سے مشورہ کر لیں۔۔

More

Comments
1000 characters