پاکستانی گھرانوں میں چائے کے ساتھ بسکٹ بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

جلد کے لیے نقصان دہ

چائےاور بسکٹ کھانا جلد کے لیے مفید نہیں ہے، کیونکہ یہ جلد کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے چہرے پر دانے، مہاسے اور جھریوں کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

بارش سے کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں؟

شوگر لیول میں اضافہ

چاائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بسکٹ میں شکر کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے جسم میں شوگر لیول بڑھ جانے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

معدے کی پیجیدگیاں

چائے کے ساتھ بسکٹ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ، یہ قبض اور ہاضمے کے مسائل کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ یہ سینے میں جلن میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

دانتوں کا سڑنا

چائے اور بسکٹ سے دانت خراب اور دانتوں میں کیویٹی کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے دانت کمزور ہوسکتے ہیں۔

وزن میں اضافہ

چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے سےجسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے،جس سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دل کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کیونکہ بسکٹ میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

More

Comments
1000 characters