بے سرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ یوٹیوب پر واپسی کے اگلے ہی دن پھر سے حذف کرلیا گیا۔

یوٹیوب کی جانب سے ’بدوبدی‘ گانے کو ری اپلوڈ ہونے کے بعد گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں سے اہم معلومات شیئر کیں۔

گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ’گانا یوٹیوب کی جانب سے ری اپلوڈ کردیا گیا تھا تاہم پھر سے اسٹرائک آنے کی وجہ سے دوبارہ حذف کردیا گیا۔

معروف موسیقار گھرانے کا گانا اپنا بنانا چاہت فتح علی خان کو کیسے مہنگا پڑا

”بدو بدی“ کو یوٹیوب سے کیوں ہٹایا گیا، چاہت فتح نے وضاحت کر دی

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے گانے پرپیسہ خرچ کیا ہے مجھے کسی نے اسپانسر نہیں کیا۔ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گلوکاری چھوڑ دوں تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے مزید گانے آئیں گے اور میں اپنی گلوکاری نہیں چھوڑوں گا‘۔

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

واضح رہے 28 ملین ویوز کے بعد یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ڈیلیٹ کردیا تھا۔ گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانا کے ڈیلیٹ ہونے پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین جشن مناتے دکھے گئے تو وہیں بدو بدی کے دیوانے چاہت فتح علی کے غم میں برابر کے شریک بھی نظر آئے۔

More

Comments
1000 characters