بھارتی میڈیا کے مطابق 26 جون کی شب سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کے لیے جاتے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر اداکارہ نے لال کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اُن کے شوہر سفید ٹی شرٹ کے ساتھ پینٹ میں ملبوس تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ریسٹورنٹ کے اندر جانے سے پہلے بھارتی فوٹوگرافرز کے کیمروں کے سامنے پوز دیا، اس موقع پر یہ نوبیاہتا جوڑا بےحد خوش بھی نظر آیا۔ اس کے بعد انہیں ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

سوناکشی سنہا کو شادی کے تحفے میں ’مہنگی ترین گاڑی‘ مل گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے سُسرالیوں اور چند قریبی دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا، یہ اس جوڑے کا شادی کے بعد پہلا ڈںر تھا جو اُنہوں نے کسی ریسٹورنٹ میں کیا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ جوڑے نے باضابطہ طور پر اپنی شادی کا اندراج کرایا۔ شادی کے اندراج کے بعد انہوں نے ممبئی کے ایک مشہور ریستوراں میں ستاروں سے بھری استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا۔ یہ جوڑا سات سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہا تھا۔

More

Comments
1000 characters