معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی جہاں سب کی توجہ سمیٹ رہی ہے، وہیں اب ان کی شادی کے دوران بوسہ دینے کی ویڈیو بھی وائرل ہے۔

نجی تقریب میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جبکہ شادی کی رجسٹریشن کے دوران ہی دلہے میاں نے دلہن کے گلے پر بوسہ دیا، جس پر ساتھ ہی موجود شخص بھی دونوں جانب متوجہ ہوا۔

تاہم سوناکشی کے ساتھ کھڑے والد دیکھ کر بھی اندیکھا کرتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل پر توجہ دیتے دکھائی دیے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے میاں کے بوسے پر اہلیہ بھی خوش دکھائی دیں۔

جذباتی والد نے بیٹی کو رخصت کر دیا

جبکہ دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں، کچھ اس اہم موقع پر مبارکباد دیہتے دکھائی دے رہے تھے۔

وہیں کچھ ایسے بھی تھے جنہیں یہ بوسہ لینا ہضم نہیں ہوا ہے، یہی وجہ تھی کہ تبصرہ کرتے بھی دکھائی دیے۔

جبکہ ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے پوسٹ اپلوڈ کیا تھا، جس میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ آج ہی کے دن 7 سال قبل یعنی 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا، اور اسی وقت کے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔

کیا سوناکشی مسلمان بوئے فرینڈ سے شادی سے قبل اپنا مذہب بدل لیں گی؟

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آج محبت نے ہمیں تمام چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کی، ہماری فیملی کی سپورٹ اور خدا کی رحمت میں ہم ایک ساتھ سفر طے کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters