ساؤتھ انڈین سپر اسٹار تھلپتی وجے کی سالگرہ کی تقریبات نے اس وقت تباہ کن موڑ لے لیا، جب ایک لڑکا اسٹنٹ کرتے ہوئے جھلس گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی بھارتی اسٹار کی سالگرہ منانے کے لیے مداحوں کا ایک گروپ جمع ہوا، جن کے ملک بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

زخموں سے چور پریانکا چوپڑا کی تصاویر نے مداحوں کو پریشان کر دیا

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی لوگوں نے منتظمین کو بغیر نگرانی کے خطرناک اسٹنٹ کرنے کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اسٹنٹ کے حصے کے طور پر اینٹوں کو توڑنے کے لئے اپنے ہاتھ کو آگ لگا رہا ہے، تاہم یہ اسٹنٹ اس وقت غلط ہو گیا جب لڑکے کے ہاتھ میں آگ لگ گئی اور وہ مزید پھیل گئی۔ سالگرہ کی تقریبات کے شرکاء کی مداخلت سے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

بعد ازاں بچے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹنٹ غلط ہونے کی وجہ سے وہ جھلس گیا تھا۔

بعدازاں بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔ تقریب 22 جون کو تمل ناڈو میں منعقد کی گئی جو حادثہ پیش آنے کے بعد میں ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ تھلاپتی وجے تیلگو فلموں کے معروف اداکار ہیں،دریں اثنا ، ان کی آنے والی فلم کا ٹیزر جاری کیا۔ فلم ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ تھلاپتی وجے کی شادی سویتا راووری سے ہوئی اور اداکار کے دو بچے ہیں۔

More

Comments
1000 characters