معروف ٹی وی اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تمام بے پردہ تصویر ہٹا دی گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی حجاب میں ایک اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں ان کا کیپشن پڑھ کر صارفین پریشان ہوگئے۔

اداکارہ نوشین شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

نوشین شاہ کی جانب سے اپنی شئیر کردہ انسٹا اسٹوری میں لکھا گیا کہ میں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئی ہوں، اس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح دُعائیہ پیغامات جاری کرنے لگے۔

اب اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف 22 پوسٹس موجود رہ گئی ہیں۔ نوشین شاہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں ڈپریشن کس وجہ سے ہوا تاہم سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ اداکارہ دین کے راستے پر گامزن ہوگئیں ہیں۔

More

Comments
1000 characters