پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے اعلان نے سب ہی کو چونکا دیا، ان کا یہ اعلان بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سامنے آیا۔
کرکٹ ورلڈ کپ2023 میں بھارت کی اس شکست نے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑادی، ایسے میں حریم شاہ نے بھارت کی شکست پر اپنے مداحوں کیلئے ایک اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے اعلان میں کہا کہ وہ بھارت کی بھارت میں ہی شکست پر 2 آئی فون 12 بانٹ رہی ہیں۔
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کے ہارنے کی خوشی میں آج 2 آئی فون 15 بانٹ رہی ہوں، دل خوش ہوگیا ہے آج میرا‘۔
مزید پڑھیں:
ٹک ٹاکر حریم شاہ کو مقبول بھارتی شو کی پیشکش
’جانتی ہوں جہنم میں جاؤں گی‘، متھیرا نے سرجریز کیوں کرائیں؟
انہوں نے مزید لکھا کہ ’انعام جیتنے کے لیے میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک شئیر کریں، جلدی جلدی، انعام ہی انعام ہیں آج‘۔
تاہم حریم شاہ کی جانب سے اس پوسٹ کو ایکس سے حذف کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارت میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا تھا۔
آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ کا یہ ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی یہ ٹیم اپنے نام کرچکی ہے۔
Comments are closed on this story.