ناروے سے آئے معروف ڈانس گروپ کوئک اسٹائل نے کراچی میں پرفارم کرکے شہریوں کے دل جیت لیے ۔

ناروے کا معروف ڈانس گروپ ’کوئک اسٹائل‘نے پاکستان میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا ہے۔

کراچی کے پورٹ گرینڈ میں ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے ایک ایونٹ میں نارویجین گروپ نے اسٹیج پر شاندارانٹری دی تو شہریوں کا جوش دیکھنے کے قابل تھا ۔

نارویجین ڈانسرگروپ کا کہنا تھا کہ ہم پہلی بار کراچی ہیں اور یہاں پہلی مرتبہ پرفارم کررہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی والوں سے ملے آئے ہیں اور یہاں کے ڈانسر کو سپورٹ کررہے ہیں ۔

اس موقع پر کراچی کے شہریوں نے بھی کوئک اسٹائل کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا ۔

بیرون ملک ڈانسر کے ساتھ مقامی ڈانسرز نے بھی خوب پرفارمنس دی۔

یاد رہے کہ کوئک اسٹائل گروپ نے 23 نومبر کو انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئک اسٹائل کی ایک شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز کچھ ماہ قبل بہت وائرل ہوئی تھیں۔

کچھ دن قبل انہوں نے پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی اور امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے بے بوٹ کے ریمکس پر بھی عمدہ ڈانس کیا تھا۔

اس گروپ نے بلوچی گلوکار وہاب بگٹی کے گانے کنا یاری پر بھی پرفارم کیا تھا جبکہ دبئی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

More

Comments are closed on this story.